ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کو پارلیمنٹ کی متفقہ کارروائی کے شروع میں مسلمانوں کے اتحاد کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی مصر، اور شام میں بدامنی پھیلا کر، اسرائیل کو موقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے جارحانہ عزائم پورے کرسکے.انہوں نے فلسطین میں نام نہاد امن مذاکرات دوبارہ شروع کروانے کے لئے امریکہ کی مشتبہ کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشگٹن، اسرائیل اور بعض عرب ممالک کی مدد سے ساز باز کے مذاکرات دوبارہ شروع کروانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر روکے جانے کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے.ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ساز باز کے مذاکرات سے علاقے خاص طور سے مصر اور شام میں امریکہ کے مقاصد واضح ہو گئے ہیں، کہا کہ اگرچہ ممکن ہے کہ ان ممالک کے حکام نے بھی کچھ غلطیاں کی ہوں لیکن مغربی، علاقے کی موجودہ صورتحال سے غلط فائدہ اٹھا کرصیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان ساز باز کرانے کی کوشش میں ہے.واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ جلد ہی اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان واشگٹن میں مذاکرات شروع ہوں گے.
.....
/169